منگلورو، 6؍جنوری (ایس او نیوز) گروپور ندی سے ایک نوجوان طالبہ کی لاش پولیس نے برآمدکی ہے،جس کے بارے میں شبہ کیا جارہا ہے کہ اس لڑکی نے خودکشی کرلی ہوگی۔
ہلاک شدہ طالبہ کی شناخت تنوشری (17سال)کے طور پر کی گئی جو کہ اولائی بیٹو کی رہنے والی تھی۔جب ندی میں لاش تیرتی ہوئی پائی گئی اور اس کی اطلاع پولیس کو ملی تو اس نے وہاں پہنچ کرلاش ندی سے باہر نکالی۔اور اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔تنوشری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کے والدین کا انتقال ہوچکا ہے اور روزامیسٹکا کالج میں پی یو سال اول کی طالبہ تھی۔پولیس نے غیر فطری موت کا معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔